لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کی جج عبہر گل نے اسد عمر کے خلاف عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ سنایا اور درخواست مسترد کردی۔
عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری کی ضمانت خارج کردی،تھانہ گلبرگ پولیس نے اسد عمرکے خلاف عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔