پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے عام آدمی کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں ۔
شفافیت اور گڈ گورننس یقینی بنانے کے لیے تعلیم اور صحت کے محکموں کی ڈیجیٹلائزیشن ناگزیر ہے اور خواتین کو بلاخوف کام کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے انسداد ہراسگی قوانین کو مزید مضبوط بنانا ہوگا۔
سابق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اپنے منشور کی تکمیل کے لیے پیپلز پارٹی سے زیادہ قربانیاں کسی جماعت نے نہیں دیں ۔ ذوالفقارعلی بھٹو کا "روٹی کپڑا اور مکان” کا نعرہ پیپلزپارٹی کی بنیادی اقدار میں شامل ہے۔