توشہ خانہ تحائف کی غیر قانونی فروخت، نیب کا بشریٰ بی بی کو پیشی کیلئے آخری موقع

0 78

قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ تحائف کی غیر قانونی فروخت پر تحقیقات میں بشریٰ بی بی کو فائنل کال اپ نوٹس جاری کرتے ہوئے 11 دسمبر کو طلب کر لیا۔

نیب نے نوٹس میں بشریٰ بی بی کو 11دسمبر صبح 10 بجے پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

قومی احتساب بیورو کے نوٹس میں بشریٰ بی بی کو کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھے تو آپ کو غیر ملکی معززین سے لاکھوں مالیت کے تحائف ملے۔

نیب کے نوٹس کے مطابق بشریٰ بی بی نے 2019 کو ایک لاکٹ، کانوں کی بالیاں، بریسلیٹ وصول کیں جبکہ 2020 میں ان کو نیکلیس، بریسلیٹ، انگوٹھی اور کانوں کی بالیاں تحفے میں ملیں۔

2021 میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ نے نیکلیس، کانوں کی بالیاں، انگوٹھی اور گھڑی وصول کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.