مسئلہ فلسطین پر دو ریاستی فارمولہ کسی صورت قابل قبول نہیں، سراج الحق

0 80

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لوئر دیر میں جلسے سے خطاب میں کہا ہےکہ مسئلہ فلسطین پر عالم اسلام اور پاکستانی حکومت کا کردار باعث شرم ہے، دو ریاستی فارمولہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

فلسطینی کاز کے لیے انہوں نے دنیا بھر کے اسلامی ممالک کے دورےکیے، پاکستان کے اندر ملین مارچ منعقد کرکے یکجہتی کا پیغام دیا، امدادی سامان غزہ روانہ کیا،فروری میں قوم حقیقی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کے نمائندوں پر اعتماد کرے۔

ملک بھر میں کسی بھی سیاسی پارٹی میں حقیقی جمہوریت نہیں، ان کو پارٹی کہنا جمہوریت کی توہین ہے، قوم کب تک دو خاندانوں کی غلامی برداشت کرتی رہے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.