پنجاب اسمبلی، سابق وزرائے اعلیٰ اور وزراء کی متعدد مراعات کے خاتمے کا بل منظور
ایوان نے قانونی بل کے ذریعے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار حکومت کی ترامیم متفقہ طور پر ختم کر دیں اور ساتھ ہی عثمان بزدار کا مراعات کا مطالبہ بھی مسترد کر دیا۔ استحقاق بل 2022 کے ذریعے سرکاری ملازمین کیخلاف سخت سزائیں دینے کا قانون بھی ختم کر دیا گیا۔ بجٹ اجلاس میں منسٹرز ترمیمی بل 2022 سمیت سیکرٹریٹ سروسز بل 2022 اور پری ولیج بل 2022 منظور کرلیا گیا
پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں سابق وزرائے اعلیٰ اور سابق وزراء کی متعدد مراعات کے خاتمے کا بل منظور کر لیا گیا۔ ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں پنجاب کے سپلیمنٹری بجٹ 2021-22 کی منظوری دیدی گئی۔ ایوان نے بزدار دور میں منظور کی جانیوالی سابق وزرائے اعلیٰ اور سابق وزراء کی اضافی مراعات ختم کرتے ہوئے پنجاب منسٹرز ترمیمی بل 2022 کے ذریعے وزیراعلیٰ اور وزراء کی2019 کی مراعات بحال کر دیں۔
ایوان نے قانونی بل کے ذریعے سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار حکومت کی ترامیم متفقہ طور پر ختم کر دیں اور ساتھ ہی عثمان بزدار کا مراعات کا مطالبہ بھی مسترد کر دیا۔ استحقاق بل 2022 کے ذریعے سرکاری ملازمین کیخلاف سخت سزائیں دینے کا قانون ختم کر دیا گیا۔ بجٹ اجلاس میں منسٹرز ترمیمی بل 2022 سمیت سیکرٹریٹ سروسز بل 2022اورپری ولیج بل 2022 منظور کرلیا گیا۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے سابق وزرائے اعلیٰ کیلئے ایلیٹ کی 2 گاڑیوں، 17ویں گریڈ سے اوپر کے 2 افسروں سمیت مجموعی طور پر 5 افسروں کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔