شاہ محمود پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور پرویز الٰہی مرکزی صدر مقرر

0 84

پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کو مرکزی صدر پی ٹی آئی مقرر، شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فردوس شمیم نقوی ، سیف اللہ ابڑو، قاسم سوری اور مشتاق غنی پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدور ہوں گے، 2 دسمبر کو ہونے والے انٹراپارٹی الیکشن میں بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن قواعد و ضوابط، شیڈول، کاغذات نامزدگی اور طریقہ کارکا نہیں بتایا گیا ، 2 دسمبرتک انتخابات کے بارے میں معلومات پی ٹی آئی ویب سائٹ پر نہیں تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.