افغانیوں کی جانب سے 14 خودکش بم دھماکے؟ وزیر داخلہ

0 96

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے میڈیامیں انکشاف کیا کہ جنوری سے اکتوبر تک پاکستان میں 24 خودکش دھماکے ہوئے ہیں، ان 24میں سے 14 بمبنگز افغان نیشنلز نے کیے ہیں۔

افغانی لوگ تھے جنہوں نے ہم پر حملہ کیا ہے۔ اس میں پشاور مسجد کا بڑا واقعہ ہوا تھا۔ پولیس لائنز کا، وہ افغانی نے کیا، پھر اس کے بعد قلعہ سیف اللہ میں جو واقعہ ہوا مسلم باغ میں، اس میں سے 6 میں سے5 لوگ جو تھے وہ افغانی تھے ۔

حکومت کے پاس تمام شواہد بھی موجود ہیں،ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ وہ جس طریقے سے حملے کیے جاتے، سب کے ایوی ڈینسسز ہمارے پاس موجود ہیں۔

ان مطلوبہ اعدادو شمار کو نگرا ن حکومت نے 1.73 ملین افغان شہریوں سمیت تمام غیر قانونی تارکین وطن کو ملک چھوڑنے یا جلاوطنی کا سامنا کرنے کا حکم دینے کے لیے استعمال کیا ہے۔

اب تک 4 لاکھ سے زائد افغان شہری پاکستان چھوڑ چکے ہیں،دستاویزات یا ثبوت کی درخواست کی، جس سے یہ بات ثابت ہو سکے کہ پاکستان میں 24 میں سے 14 خودکش حملے افغان مہاجرین یا شہریوں نے کیے تھے۔

انہیں 10، 13، 16، 24 نومبر اور پھر دوبارہ 5 دسمبر کو میسجز بھیجے گئے, انہوں نے ایک بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔

جیو فیکٹ چیک نے پھر وزارت داخلہ میں ڈائریکٹر جنرل میڈیا، قادر یار ٹوانہ سے رابطہ کیا اور ان معلومات کی درخواست کی،نےیکم اور 5 دسمبر کو سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی سے دو مرتبہ رابطہ کیا، لیکن انہوں نے بھی کسی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.