چیف الیکشن کمشنر کا خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تیاریوں پراطمینان کا اظہار

0 103

عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد میں نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر )ارشد حسین شاہ سے ملاقات کی۔

نگراں وزیراعلیٰ کے پی نے چیف الیکشن کمشنر کو الیکشن کی تیاریوں پر بریفنگ دی، سکندر سلطان راجا نے الیکشن کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا، ملاقات میں دونوں شخصیات نے الیکشن سے متعلق دیگر امور اور مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.