پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 71کی جنگ کے ہیرو میجر شبیر شریف کو افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجرشبیر شریف نے سلیمانکی ہیڈورکس کےقریب 43 بھارتی فوجیوں کو ہلاک اور 4ٹینکوں کوتباہ کیا۔
اس کے علاوہ شہید میجر شبیر شریف نے اپنے ساتھیوں کےساتھ مل کر دشمن کی 2 بٹالین کےجوابی حملے پسپا کیے،پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخرہے۔