شہبازشریف سے ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن کی ملاقات

0 76

ملاقات میں سندھ میں ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کے ساتھ انتخابی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق امور پر غور کیا گیا،سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نےاپنے حلقوں میں انتخابی تیاریوں سے شہباز شریف کو آگاہ کیا۔

شہباز شریف نےکہا کہ عوام کو مہنگائی اور دیگر مسائل سے نجات دلانےکے لیے الیکشن بہت اہم ہیں، اللہ کے کرم اور عوام کی مدد سے الیکشن جیت کر مہنگائی کو ہرائیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ گالیوں اور کردار کشی کے ہتھکنڈوں میں قوم کا قیمتی وقت اور وسائل بربادکیےگئے، 4 سالہ تباہی کا سیاہ دور نہ آتا تو عوام پر مہنگائی اور پاکستان کی معاشی بدحالی کا برا وقت نہ آتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.