تربت،سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے خلاف دھرنا جاری

0 85

تربت میں سی ٹی ڈی کے مبینہ مقابلے میں نوجوان بالاچ مولابخش کی ہلاکت کے خلاف دھرنا جاری ہے۔

سات روزسے جاری دھرنے میں ہلاک نوجوان بالاچ مولابخش کے لواحقین کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دیگر افراد کی بڑی تعداد شریک ہے۔

تربت دھرنے کے شرکا کا مطالبہ ہےکہ مبینہ پولیس مقابلے میں اہلکاروں پر مقدمہ درج اور کارروائی کی جائے،تربت میں گزشتہ جمعرات کو مبینہ مقابلےمیں نوجوان بالاچ سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس سے قبل مقابلے میں ہلاک نوجوان بالاچ کی واقعے کے 6 دن بعد گزشتہ روز مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.