پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا ذمہ دار نہیں، امیر ممالک ذمہ داری دکھائیں، وزیراعظم

0 110

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے سندھ اور بلوچستان متاثر ہوئے، سب جانتے ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کا ذمہ دار کون ہے۔

نگران وزیراعظم نےدبئی میں جاری عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 28 میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلیجی و مغربی ممالک پاکستان میں متبادل توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکتےہیں، یہ سرمایہ میرٹ پر اور اضافی ہونا چاہیے، شراکت داری حقیقی معنوں میں ہونی چاہیے۔

لاس اینڈ ڈیمج فنڈ کو ترقیاتی فنڈ اور بڑےمالیاتی اداروں کے قرضوں سے الگ ہونا چاہیے، ممالک اور معیشتوں پر فیصلہ تھوپنےکے بجائے ایماندار مباحثہ اہم ہے۔

ہم نےکوئلے پر چلنے والے منصوبے قابل تجدید توانائی منصوبوں میں بدلنے کی حکمت عملی بنائی ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایسے مخصوص منصوبوں پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.