پشاور، پاکستان میں آیت اللہ العظمیٰ شیخ یعقوبی کے نمائندے کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ
پاک نیوز-پاکستان میں آیت اللہ العظمیٰ شیخ یعقوبی کے نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ہادی حسین نجفی نے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں امامیہ مسجد کے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔
اس موقع پر حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ہادی حسین نجفی نے دہشتگردانہ واقعہ کی مذمت کی، سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت جبکہ زخمیوں کے لیے صحت کی دعا کی اور کہا کہ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور حکومت فی الفور سانحہ پشاور کے کرداروں کو بے نقاب کرکے انصاف کے کٹہرے میں لائے۔