عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں درخواست ضمانت دائر کردی

0 150

چیئرمین پی ٹی آئی نے لطیف کھوسہ، انتظار پنجوتھا اور علی اعجاز کے ذریعے درخواست ضمانت احتساب عدالت میں دائر کی جس میں چیئرمین نیب اور ڈائریکٹر جنرل نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ درخواست گزار سابق وزیراعظم اور معروف کرکٹر رہ چکے ہیں، ان کے خلاف سیاسی بنیادوں سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کے فیصلے تک ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کی جائے۔

نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے کمرہ عدالت میں ہی نوٹس وصول کرلیا جب کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیے اور مزید سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.