پاکستان کیمیائی ہتھیاروں کیخلاف تنظیم اوپی سی ڈبلیو کے ایگزیکٹوبورڈ کا رکن منتخب

0 162

کیمیائی ہتھیاروں کے امتناع کی تنظیم کا اجلاس ہیگ میں ہوا جس میں ایشیا سے بنگلادیش، ایران، ملایشیا اور پاکستان، افریقا سے الجزائر، گھانا، نائجیریا، جنوبی افریقا، مشرقی یورپ سے لیتھوینیا، پولینڈ اور یوکرین، مغربی یورپ سے بیلجیم، ڈنمارک، یونان، اسپین اور نیوزی لینڈ کو ایگزیکٹوبورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ساتھ ہی لاطینی امریکا اور کیربین خطے سے چلی، ایکواڈور، السلواڈور اور گوئٹے مالا بھی ایگزیکٹو کونسل کے رکن منتخب کرلیے گئے ہیں۔

ووٹنگ میں 98 ممالک نے اراکین کی تبدیلی کے حق میں ووٹ دیا جب کہ 8 نے مخالفت کی اور 21 غیر حاضر رہے، روس کو اوپی سی ڈبلیو سے نکال دیا گیا ہے۔

واضح رہے 41 اراکین پر مشتمل اس کونسل میں رکن ممالک کو 2 برس کے لیے منتخب کیا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.