رحیم یار خان ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی کسان چل بسا، مرنیوالوں کی تعداد 6 ہوگئی

0 157

ماچھکہ کے علاقے میں ایک درجن سے زائدکوش اور شرگینگ کے ڈاکوؤں نےگنےکی کٹائی کے دوران کسانوں پر حملہ کردیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 4 کسان جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چھت پر کھڑی 17 سالہ لڑکی بھی گولیوں کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی، واقعےکے بعد پولیس نے ڈاکوؤں کا محاصرہ کیا تو مقابلہ ہوگیا اور 4 ڈاکو مارے گئے۔

اس دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار محمد قاسم اور جام ارشاد شہید ہوگئے جب کہ 4 زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ صادق شہید پولیس لائن میں ادا کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.