ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان کے مطابق چین نے 10 لاکھ ڈالرز مالیت کے 25 موسمیاتی ڈیٹیکٹرز پاکستان کو بلا معاوضہ دیے ہیں، چینی آلات آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کی بروقت پیشگوئی کر سکیں گے۔
موسمیاتی ڈیٹیکٹرز پورے ملک میں نصب کر رہے ہیں، چین سے 14000 کلومیٹر رینج والا ریڈار بھی لے رہے ہیں، نئے آلات موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب قدرتی آفات کی بروقت نشاندہی کریں گے۔
تھرپارکر میں بجلی گرنے کے واقعات میں متعدد افراد اور سینکڑوں مویشی ہلاک ہوئے ہیں، ان موسمیاتی ڈیٹیکٹرز کی مدد سے تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے بچنے میں مدد ملے گی۔