کویت سٹی میں ہونے والی اس ملاقات میں نگراں وزیرِ قانون احمد عرفان اسلم اور اعلیٰ سطح کے وفد کے ارکان بھی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منير کے ہمراہ موجود تھے۔
کویت کے دورے میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، البیان محل پہنچے تھے جہاں کویتی اول نائب وزیرِ اعظم شیخ طلال الخالد الاحمد الصباح نے ان کا استقبال کیا اور انہیں کویت کے امیری گارڈ کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
وزیر اعظم کی البیان محل آمد کے موقع پر پاکستان اور کویت کے ترانے بھی پیش کیے گئے،نگران وزرا اور وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی بھی وزیر اعظم کے وفد میں شامل تھے، اس موقع پر دونوں ملکوں کے وفود کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے۔