اسموگ پر قابو پانے کیلئے پنجاب میں سافٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز

0 65

پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کابینہ کمیٹی برائے انسداد اسموگ کا اجلاس طلب کر لیا ، صوبائی محکموں نے سافٹ اسموگ لاک ڈاؤن ،جمعہ کو اسکول، کالج، یونیورسٹیاں اور ہفتے کے روز مارکیٹیں، جم، سنیما، تھیٹر اور فیکٹریاں مکمل بند کرنے کی تجاویز تیار کرلیں ہیں۔

اسموگ کی روک تھام کیلئے ہفتے کے روز ریسٹورینٹس بھی بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے اس روز صرف ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔

اس کے علاوہ شہر میں پبلک اور پرائیویٹ گاڑیوں کی آمد ورفت بھی محدود کی جائےگی جبکہ سرکاری دفاتر میں نصف عملہ کام کرے گا ۔

لاہورمیں اسموگ میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ غیر معمولی ٹریفک ہے، خلاف قانون کام کرنے والی فیکٹریوں کو سیل کرکے اور بھاری جرمانے کیے جائیں گے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.