عمران خان کے کرپشن کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا، کابینہ نے منظوری دیدی

0 90

نجی نیوز چینل کے مطابق وفاقی کابینہ سے وزارت قانون کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی، 190 ملین پاؤنڈ کیس کا ٹرائل بھی احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں کرے گی۔

نیب کی ٹیم 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کی تحقیقات تقریباً مکمل کرچکی ہے اور اس کا ریفرنس جلد دائر کیا جائے گا، کیس میں ضمانت کا معاملہ بھی احتساب عدالت اڈیالہ جیل میں سنے گی۔

واضح رہےکہ نیب کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں عدالت کے قیام کی سفارش کی گئی تھی اور قانون کے مطابق حکومت کہیں بھی احتساب عدالت قائم کر سکتی ہے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کا جیل ٹرائل کالعدم قرار دیا تھا جس کے بعد کیس کی ایک سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں کی گئی۔

تاہم 28 نومبر کو ہونے والی سماعت میں اڈیالہ جیل حکام نے سکیورٹی وجوہات پر عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے سے معذرت کرلی جس پر خصوصی عدالت نے کیس کا ٹرائل جیل میں ہی کرنے کا فیصلہ سنایا اور اسے اوپن ٹرائل قرار دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.