مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پارٹی کی مرکزی انتخابی مہم کو نواز شریف کے عدالتی مقدموں سے مشروط قرار دیدیا۔
لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ (ن) لیگ کی مرکزی انتخابی مہم نواز شریف کے عدالتی مقدموں سے مشروط ہے، مقدموں کا فیصلہ ہوجائے تو نواز شریف بھرپور قومی مہم کی قیادت کریں گے۔
نواز شریف کے خلاف مقدمے کے جھوٹے ہونے کی گواہی دشمن بھی دے چکے، عدالتوں پر کسی کا سایہ نہیں ہے، امید ہے نواز شریف پر بنے جھوٹے مقدمے ختم ہوجائیں گے۔