مسلم لیگ ن کا الیکشن کیلئے 35 رکنی مرکزی پارلیمانی بورڈ تشکیل، امیدواروں کے انٹرویوز کا آغاز

0 81

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے مرکزی پارلیمانی بورڈ کی منظوری دے دی اور نواز شریف کی منظوری پر چیئرمین سینٹرل الیکشن سیل اسحاق ڈار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مرکزی پارلیمانی بورڈ میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور مریم نواز سمیت ملک بھر سے ارکان شامل کیے گئے ہیں،(ن) لیگ کا مرکزی پارلیمانی بورڈ انتخابات میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرے گا۔

(ن) لیگ کی کوآرڈینیشن کمیٹی میں پرویز رشید، ملک ابرار، طاہرہ اورنگزیب اور عطا تارڑ شامل ہیں جنہوں نے الیکشن کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز کا کام شروع کردیا ہے۔

کوآرڈینیشن کمیٹی ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے 29 نومبر تک امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرے گی۔

اٹک کے 2 قومی اور 5 صوبائی نشستوں کیلئے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل ہوچکے ہیں جب کہ کمیٹی کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر پر ویز رشید آج امیدواروں کے انٹرویوز کریں گے۔

ضلع راولپنڈی کی 5 تحصیلوں سے پارٹی ٹکٹ کی درخواست دینے والوں کے انٹرویوز آج ہوں گے جس کے بعد ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی اپنی تجاویز مرکزی پارلیمانی بورڈ کو پیش کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.