عمران خان مقدمات کے باعث جیل میں ، ہمارا لینا دینا نہیں، الیکشن کمیشن

0 75

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی شکایت پر کہا کہ پارٹی چیئرمین ضمیر کے قیدی ہیں پر سرد مہری دکھاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ وہ سائفر سمیت مختلف مقدمات کے باعث جیل میں ہیں ہمارا اس سے کوئی سروکار نہیں۔

تحریک انصاف کی طرف سے 24نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر موقف دیتے ہوئے الیکشن کمشن کا تحریک انصاف کی اس شکایت پر کہ ایک سیاسی جماعت کے طور پر اس کا دائرہ عمل تنگ اور اسے مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس میں اس کا کوئی کردار نہیں، تحریک انصاف نے جب اپنے گمشدہ رہنماؤں کے جبری انٹرویو، بیانات اور پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیے جانے کے معاملے سے آگاہ کیا تو بھی الیکشن کمیشن نے اسی موقف کا اعادہ کیا کہ اس کا اس میں کوئی کردار نہیں۔

پی ٹی آئی کے اس موقف کے برعکس کہ عمران خان اس وقت ’ضمیر کے قیدی‘ کے طور پر جیل کاٹ رہے ہیں، الیکشن کمشن نے واضح کیا کہ سابق وزیر اعظم مختلف مقدمات بشمول سائفر کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے باعث جیل میں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.