ترجمان محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ 27 نومبر سے سندھ کے 30 اضلاع میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم میں 80 ہزار سے زائد پولیو ورکرز اور سپروائزرز حصہ لیں گے ۔
پولیو ورکرز کی سکیورٹی کیلئے 5 ہزار 300 سے زائد پولیس اہلکار فیلڈ میں تعینات کیے جائیں گے، اس سال پاکستان میں مجموعی طور پر پولیو کے 5 کیس رپورٹ ہوئے جن میں تین کیس خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں جبکہ دو کیس سندھ کے ضلع کراچی شرقی سے رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ دو مہینوں میں کراچی میں پولیو وائرس کے متعدد مثبت ماحولیاتی نمونے رپورٹ ہوئے، مثبت ماحولیاتی نمونوں کا بار بار ظاہر ہونا تشویش ناک بات ہے۔
والدین پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کیلئے اپنے بچوں کو پولیو کی ویکسینیشن لازمی کروائیں، ویکسینیشن کے ذریعے بچوں کو مہلک اور معذوری کے پولیو وائرس سے بچایا جا سکتا ہے۔