پاکستان پیپلزپارٹی نے عام انتخابات سے قبل سیاسی شخصیات سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔
اعلامیے کے مطابق پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف زرداری کی ہدایت پرچاروں صوبوں میں پارٹی رہنماؤں کی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
سندھ کیلئے کمیٹی میں سعید غنی اور ناصر حسین شاہ شامل ہیں جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے نیربخاری، قمرزمان کائرہ، فیصل کریم، محمد علی باچا، ساجد توری شامل ہیں۔
بلوچستان کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں چنگیزخان جمالی، روزی خان کاکڑ اور صابرعلی بلوچ شامل ہیں۔
کمیٹیاں صوبائی سطح پر سیاسی شخصیات سے رابطے کریں گی۔