حکومت سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے، علامہ ہادی حسین نجفی

0 214

پاک نیوز۔ پاکستان میں نمائندۂ آیۃ اللہ العظمی شیخ یعقوبی، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ہادی حسین نجفی نے پشاور کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خانہ خدا میں خون کی ہولی کھیلنے والوں کا نہ تو کوئی مذہب ہے اور نہ ہی کوئی وطن ہے۔ دہشت گردوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا امن وسلامتی کو دانستہ طور پر تباہی کی طرف لے جانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اداروں کو مزید چوکنا ہونا ہو گا تاکہ درندہ صفت عناصر کو کسی شرپسندی کا کوئی موقع نہ مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور کے المناک حادثے نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا ہےاس المناک سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ قیمتی انسانی جانوں کا غیر معمولی ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ حکومت واقعہ کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔

علامہ ہادی حسین نجفی نےکہاکہ سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں، اللہ پاک شہداء کی درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.