آصف زرداری اسلام آباد سے دبئی روانہ، اہلخانہ سے ملاقات کرینگے

0 98

آصف زرداری نے کہا تھا کہ جو پیپلزپارٹی الیکشن لڑے گی اس کا ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار بلاول نہیں ان کے پاس ہے، بلاول کو جو ٹکٹ جاری ہوگا اس پر بھی دستخط آصف زرداری کے ہوں گے۔

بلاول ابھی زیر تربیت ہے، نئی پود کی سوچ یہی ہے کہ بابا کو کچھ نہیں پتا، آصف زرداری کے اس انٹرویو کے کچھ گھنٹے بعد بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر اپنی پروفائل پکچر تبدیل کر دی۔

نئی تصویر میں محترمہ بینظیر بھٹو کو بلاول کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر مسکراتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے جیسے بلاول کہنا چاہ رہے ہوں کہ میرے پاس ماں ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے آصف زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اختلافات کی افواہیں بے بنیاد قرار دی ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.