سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مری میں ورکرز سے خطاب کرتے ہو کہا کہ ہمارے دور کے بعد ملک میں جو دور آیا اس نے تباہی پھیر دی ، 2017 میں اس ملک پر تلواروں اور کلہاڑیوں سے وار کیا گیا۔
جب میرےخلاف کچھ نہیں ملا تو مجھے نا اہل کر دیا، ملک کے وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کر دیا گیا، ایسی مثال کہیں نہیں ملتی، پارٹی کارکنوں سے ملاقات کر کے خوشی ہو رہی ہے۔
میرا مری کے بھائیوں ، دوستوں اور کارکنوں سے مضبوط رشتہ ہے،مری میرا دوسرا گھر ہے، میرےخلاف کچھ نہیں ملا تو مجھے نا اہل کر دیا گیا، ملک کے وزیراعظم کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر فارغ کر دیا گیا۔
مجھے اور مریم کو جیل میں ڈال کر چیئرمین پی ٹی آئی کو لانے کا منصوبہ بنایا گیا، اس طرح سے ملک نہیں چلتے، پاکستان کے ساتھ بہت زیادتی کی گئی، اس کا بوجھ قوم کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔
ہم نے آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ دیا تھا، پاکستان گرے لسٹ میں تھا، ہم وائٹ لسٹ پر لائے، دن رات محنت کر کے بجلی کے منصوبے لگائے اور مکمل کیے۔
گیارہ ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں ہم نے شامل کی، ہم نے اپنے دور میں بجلی کے متعدد منصوبے لگا کر لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیا،میں جھوٹ نہیں بولتا ،انسانوں کے ساتھ غلط سلوک کو اللہ تعالیٰ معاف نہیں کرتا۔
پہلی بار ہم سندھ میں کوئلے کے ذخائر کو استعمال میں لائے ،کوئلہ ملکی پیداوار ہے، ہزاروں میگا واٹ بجلی بنائی جاسکتی ہے، ہمارے دور کے بعد کس قسم کا دور تھا، ملک کا کلچر تباہ ہوگیا ، تباہی پھیر دی ،جب میں وزیراعظم تھا تو ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔