نواز شریف کی راہ میں رکاوٹیں دور ہوگئیں،عطا تارڑ

0 117

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ نواز شریف کی تاحیات نااہلی کی سزا کو قانون سازی کے ذریعے 5 سال کی نااہلی میں تبدیل کیا جاچکا ہے۔

اب کوئی سیاستدان 5 سال سے زائد نااہل نہیں رہ سکے گا،پنجاب میں پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

ترجمان تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا کہ میاں نواز شریف کی نااہلی کی سزا برقرار ہے کیونکہ آرٹیکل 12 کے مطابق جس وقت جرم ہوا ہے اس وقت کا قانون لاگو ہوگا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کو محض الیکشن ایکٹ کے اندر ترامیم کرکے رد نہیں کیا جاسکتا اس لیے نواز شریف کی تاحیات نااہلی کی سزا برقرار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.