جسٹس مظاہر نقوی کو دوبارہ شوکاز جاری، جوڈیشل کونسل کا 14 روز میں جواب طلب

0 113

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت ہوا جس میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا گیا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے تفصیلی شوکاز جاری کیا لیکن تفصیلی شوکاز سے جسٹس اعجاز الاحسن نے اختلاف کیا، شوکاز میں 10 معاملات پر جسٹس مظاہر نقوی سے وضاحت مانگی گئی ہے۔

جسٹس مظاہر نقوی کو شوکازچار ایک کے تناسب سےجاری کیا گیا، چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی، جسٹس سردارطارق، جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس نعیم افغان نے شوکاز جاری کرنے کی حمایت کی، صرف جسٹس اعجازالاحسن نے جسٹس مظاہر نقوی کو شوکاز جاری کرنے کی مخالفت کی۔

جسٹس مظاہر نقوی نے شوکاز میں اپنےخلاف شکایات کی تفصیل درج نہ ہونے پر اعتراض کیاتھا، کونسل نے مسلسل 3 دن جسٹس مظاہرنقوی کے خلاف شکایات اور ان کے اعتراضات کا جائزہ لیا،جسٹس مظاہر نقوی کو27 اکتوبر کے کونسل اجلاس میں بھی شوکازجاری کیاگیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.