طالبان کیساتھ مذاکرات، پیپلز پارٹی نے تحفظات کا اظہار کردیا
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اس معاملے کو ناپسند کیا ہے اور پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک طالبان افغانستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات میں حالیہ پیشرفت کے معاملے پر آواز اٹھانے کیلئے 3 رکنی کمیٹی بنا دی گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کے طالبان کیساتھ مذاکرات پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اس معاملے کو ناپسند کیا ہے اور پارلیمنٹ میں اسے اُٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک طالبان افغانستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات میں حالیہ پیشرفت کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور پارلیمان میں معاملے کو اُٹھانے کیلئے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ 3 رکنی کمیٹی میں شیری رحمن، فرحت اللہ بابر اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔ مذکورہ تینوں رہنما مختلف سیاسی جماعتوں اور ارکان پارلیمنٹ سے رابطہ کریں گے اور انہیں طالبان کو ریلیف دینے کے بجائے ان کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلئے پارلیمنٹ میں قانون سازی پر آمادہ کریں گے۔