شیخ رشید عدالت میں پیش، وکلاء کو اگلی سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت
کار سرکار میں مداخلت پر بنائے گئے مقدمے کے سلسلے میں شیخ رشید اپنے وکیل ایڈووکیٹ سردار شہباز خان کے ہمراہ مری کی سول عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے شیخ رشید کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی۔
عدالت نے شیخ رشید کے وکلاء کو اگلی سماعت پر دلائل پیش کرنے کی ہدایت کر دی،واضح رہے کہ مری پولیس نے شیخ رشید کے خلاف رواں سال فروری میں کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کیا تھا۔