نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اصغر خان اکیڈمی میں پاک فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے جو تمام ممالک بالخصوص ہمسایوں سے دوستانہ تعلقات کا خواہش مند ہے لیکن اس خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شریک نہیں مگر کسی بھی ممکنہ جارحیت سے نمٹنے کیلئے جنگی تیاریاں عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرتا رہے گا۔