خیبرپختونخوا کا 58 ہزار مشکوک شناختی کارڈز بلاک کرنے کا فیصلہ
مشکوک قومی شناختی کارڈز بلاک کرنے کا فیصلہ صوبائی محکمہ داخلہ کی اسٹیرنگ کیمٹی کے اجلاس میں کیا گیا،دستاویز کے مطابق محکمہ داخلہ نے نادرا کو جعلی شناختی کارڈ بلاک کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
جعلی پی او آر، افغان کارڈ بلاک کرنے کیلئے خط نادرا کو ارسال کیا ہے، نادرا نے جعلی پی او آرکارڈ، افغان کارڈ اور جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بلاک کردیئے ہیں۔
پشاورمیں 9 ہزار 720 غیرقانونی مقیم افراد کی میپنگ کا عمل بھی مکمل ہوگیا اور بلاک کارڈز کی تفصیلات کے حوالے سے تمام ڈپٹی کمنشرزکو پانچ دن کی آخری ڈیڈ لائن دی گئی۔