نگران وفاقی کابینہ سے نیب کے ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل کی تنخواہ اور مراعات کی منظوری

0 134

ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر کو 15لاکھ روپے ماہانہ اور مراعات دینے کی منظوری دی، جبکہ پراسیکیوٹرجنرل نیب سید احتشام شاہ کیلئے 16لاکھ 58 ہزار روپے تنخواہ اور مراعات کی منظوری دی گئی ہے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نیب کو 500 لیٹر پیٹرول، بجلی،گیس اور دیگر الاؤنس ہائیکورٹ کے جج کے مساوی ملیں گے ،جبکہ پراسیکیوٹر جنرل نیب کو 600 لیٹر پیٹرول، گاڑی بمعہ ڈرائیور، بجلی، گیس اور دیگرالاؤنس سپریم کورٹ جج کے مساوی ملیں گے۔

ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کو ریکوری پر بونس بھی ملے گا، وزارت قانون کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری حاصل کی گئی اور چیئرمین نیب نذیراحمدکی سفارش پرتنخواہ اور مراعات کی منظوری دی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.