کراچی ، پولیس مقابلوں کے بعد 5 ڈاکو گرفتار، اسلحہ ،مال مسروقہ برآمد

0 268

ناظم آباد پولیس نے چار نمبر گجر نالے کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 22 سالہ محمد عاقب ولد محمد رشید کے نام سے کی گئی،دوسرے گرفتار ڈاکو کی شناخت محمد ابوبکر ولد محمد گلزار کے نام سے کی گئی۔

ملزم عاقب کی دائیں ٹانگ پر ایک گولی لگی ہے، ڈاکٹر حالت خطرے سے باہر بتاتے ہیں، گرفتار ملزمان سے 2 پستول تیس بور مع ایمونیشن، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

جمشید کوارٹر پولیس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب کشمیر روڈ کے ڈی اے ہال کے قریب سے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.