ایرانی ڈیزل و پیٹرول سے بھرا ٹینکر ضبط، 3 ملین روپے کا آئل برآمد

0 168

موچکو پولیس نے پیر اور منگل کی درمیان شب بلوچستان کے علاقے حب چوکی کے راستے سے آنے والے ٹینکر کو موچکو چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران روک کر ٹینکر کے خانوں سے 3 ملین روپے سے زائد مالیت کے مبینہ ایرانی ڈیزل و پیٹرول برآمد کر لیا۔

ترجمان ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق حب چوکی کی جانب سے آنے والے ٹینکر سے بارہ ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل اور ایک ہزار 140 لیٹر ایرانی پیٹرول برآمد کیا گیا۔

ٹینکر کے ڈرائیور اسرار احمد کو گرفتار کر کے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا ، برآمدہ ایرانی ڈیزل و پیٹرول اور ٹینکر و ڈرائیور کو پولیس کی قانونی کارروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.