صدر نے فلسطین بارے بیان پر ہم سے مشاورت نہیں کی، وزیر خارجہ

0 158

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہوا، جس میں سینیٹر رضاربانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صدر پاکستان نے فلسطینی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اس کے بعد ایوان صدر سے پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے کا ایک ریاستی حل ہے۔

سینیٹر رضاربانی ن ے کہا کہ اس بات پر صدر سے استعفا دینے کا مطالبہ کرتا ہوں، نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے سینیٹ میں کہا کہ صدر مملکت نے فلسطین کے ایک ریاستی حل کا بیان جاری کرتے ہوئے وزارت خارجہ سے مشاورت نہیں کی۔

سینیٹر رضا ربانی کی بات بالکل ٹھیک ہے کہ ہمارا مؤقف فلسطین کا دو ریاستی حل ہی رہا ہے۔ پاکستان کا ہمیشہ سے یہ مؤقف رہا ہے کہ فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ہے۔ ہم نے صدر مملکت کے بیان کے بعد وضاحتی بیان جاری کیا۔ ہمارے بیان کو اندرون اور بیرون ملک میڈیا نے نمایاں کوریج دی۔

بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.