ایم کیو ایم کے خواجہ سہیل، مزمل قریشی اور سیف یار کی پی پی میں شمولیت
پی پی رہنما سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بدمعاشی اور غنڈہ گردی قبول نہیں، کراچی پر قبضے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
اس موقع پر ایم کیو ایم سے آنے والے خواجہ سہیل منصور نے کہاکہ ایم کیوایم کےلوگوں نے اپنےگھروں پرلوٹے لٹکائے،میرا خیال ہے یہ اپنا انتخابی نشان یہی رکھیں گے ۔
مزمل قریشی کا کہنا تھا کہ ہم سب کو یہ حق حاصل ہےکہ کسی بھی پارٹی میں جائیں، ایم کیوایم سے مزید لوگ بھی دور ہوں گے، کراچی کے لوگوں کو معلوم ہے کہ انہیں کس طرف جانا ہے۔
سیف یار خان نے کہا کہ ہماری اپنی شناخت ہے، ہم شہری اور دیہی علاقوں کا فرق ختم کرنا چاہتے ہیں، دھمکی آمیز رویوں کے بارے میں کہتا ہوں جہاں سے آپ پڑھے ہیں ہم بھی وہیں سے پڑھیں ہیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے وسیم قریشی بھی پارٹی سے 36 سالہ رفاقت ختم کرکے پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔