دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور کچرا جلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

0 156

فضائی آلودگی سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ شہر لاہور میں دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور کچرے کو جلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا 7 ہزار روپے تک چالان کیا جا رہا ہے۔

سیف سٹی کے ترجمان کے مطابق سیف سٹی نے 60 سے زائد دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور کچرا جلانے والے 15 افراد کو پکڑوایا ہے، دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور کچرے کو آگ لگانے والوں کی نشاندہی سیف سٹی کیمروں سے کی گئی تھی۔

سیف سٹی کے ترجمان کے مطابق لاہور کے داخلی وخارجی راستوں اور اہم شاہراہوں پر کیمروں سے مانیٹرنگ جاری ہے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں سے متعلق صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے بھی بیان دیا ہے۔

ابراہیم حسن مراد کے مطابق آج سے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا، سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے کارروائی عمل میں لائی جائے گی،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا 7 ہزار روپے تک کا چالان کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.