فورسز کے وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آپریشنز، 3 دہشتگرد ہلاک

0 96

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے جب کہ جنوبی وزیرستان کے علاقےکوٹ اعظم میں بھی آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد مارا گیا۔

مارے گئے دہشتگرد فورسز اور سویلینز پر حملوں میں ملوث تھے اوران سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، شمالی وزیرستان کے علاقے گھریوم میں بارودی مواد پھٹنے سے سپاہی شاہزیب شہید ہوگیا۔

علاقے میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.