نواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزاؤں کیخلاف اپیلوں کی سماعت آج ہوگی

0 72

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا، دوران سماعت کمرہ عدالت میں داخلہ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کیے گئے انٹری کارڈز پر ہوگا۔

عدالتی کارروائی کے دوران صرف مخصوص وکلا اور صحافیوں کو کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ رواں سال 26 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے (ن) لیگی قائد نواز شریف کی درخواست پر ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کی تھیں۔

وطن واپسی کے بعد نواز شریف نے 23 اکتوبر کو سزا کے خلاف اپیلوں کی بحالی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.