کالعدم ٹی ٹی پی سےمذاکرات:اتحادیوں کواعتمادمیں لینےکیلئےپی پی نےکمیٹی قائم کردی

قائم کمیٹی میں 3 پارٹی رہنما شامل

0 144

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر بننے والی تین رکنی کمیٹی میں شیری رحمان، فرحت اللہ بابر اور قمر زمان کائرہ شامل ہونگے۔

قبل ازیں گزشتہ روز ہفتہ 11 جون کو ہونے والے زرداری ہاؤس کے اجلاس میں تحریک طالبان افغانستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے متعلق حالیہ پیشرفت کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

زرداری ہاؤس میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پارلیمان کو پہلا اور واحد فورم قرار دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا جہاں ایسے موضوعات پر بحث کی جاسکتی ہے۔

پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اتفاق کیا تھا کہ تحریک طالبان افغانستان اور کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کے معاملے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا ہے، فیصلے وہیں ہونے چاہئیں۔ اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، فریال تالپور، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، خورشید شاہ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔

پیپلزپارٹی کے آفیشلز ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمان میں تمام فیصلے ہونے پر یقین رکھتی ہے، ہم اتحادی جماعتوں سے رابطہ کرکے آگے بڑھنے کیلئے اتفاق رائے پیدا کریں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.