پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں محمود الرشید کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے استعفیٰ کے بعد حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کرلیا گیا تھا، پاکستان تحریک انصاف کے 20 سے زائد اراکین نے پارٹی پالیسی کیخلاف مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کے مشترکہ امیدوار حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا۔
وفاق کے بعد پنجاب میں بھی مسلم لیگ اور اتحادیوں کی حکومت کے قیام کے بعد پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف نے میاں محمود الرشید کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر میاں اسلم اقبال ہوں گے۔
پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 13 جون کو ہوگا، جس کیلئے اپوزیشن نے نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، سابق وزیر قانون راجہ بشارت کی بھی عبوری ضمانت منظور کرالی گئی ہے