فکر امام خمینی رح امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے، علامہ شیخ ہادی حسین نجفی

0 250

پاکستان میں آیت اللہ العظمیٰ شیخ یعقوبی کا نمایندہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ہادی حسین نجفی نے برسی امام خمینی رحمة اللہ علیہ کے موقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ تاریخ امام خمینی ؒ کی قیادت، ان کی مدبرانہ و بابصیرت سوچ اور مظلوم قوموں کے لئے حق کی آواز اٹھانے کو نہیں بھول سکتی۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کا پیغام کسی ایک سرزمین اور ایک ملت تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ اقوام عالم کے لئے ظلم و استبداد سے نجات کا پیغام ہے، حضرت امام خمینی (رح) اتحاد بین المسلمین کے علمبردار اور سامراج مخالف انقلابی رہنما ہیں کہ جن کے افکار نے عالمی استکباری نظام میں دراڑیں ڈال دیں۔

علامہ شیخ ہادی حسین نجفی نے کہا کہ امام خمینیؒ اس صدی کے عظیم مفکر اور اسلامی معاشرے کی برجستہ علمی و انقلابی شخصیت ہیں جنہوں نے علم و شعور اور عمل وکردار کے ذریعے مسلمانوں کی صحیح خطوط پر رہنمائی کرکے پیغمبرانہ فریضہ انجام دیا۔

انہوں نے آخر میں کہاکہ امام خمینی نے سخت اور کٹھن حالات میں مسلمانوں کو متحد کیا اور سامراجی سازشوں سے آگاہی کے ساتھ ساتھ امت کی درست سمت رہنمائی کی اور فکر امام خمینی رح امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے اور امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.