بلوچستان، کورونا وائرس کے 10 کیسز رپورٹ، پھیلاؤ کی شرح 2.88
پاک نیوز۔ محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے دس نئے کیسز کے ساتھ وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 2.88 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ میڈیا کوارڈنیٹر محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر وسیم بیگ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10 نئے کیس پورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 35398 ہوگئی ہے، جبکہ 18 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اب تک مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 34961 ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 60 ہے، جن میں سے 3 ہائی فلو کے مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 377 اموات ہوچکی ہے۔