نجی نیوز چینل کے مطابق ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں نے بڑی تعداد میں سوا مچھلیاں پکڑلیں، جال میں آنے والی مچھلیوں کی مالیت 70 کروڑ روپے ہے۔
کوسٹل میڈیا سینٹر کا کہنا ہے سوا مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والی چربی سے آپریشن کا دھاگا بنتا ہے، ایک سوا مچھلی کی قیمت 70 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک ہے۔
نایاب سوا مچھلی کا گوشت ایک ہزار روپےکلو ہے،بھاری مالیت کی مچھلی جال میں آنے پر ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔