مسلم لیگ ن کا پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ ہونیوالے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ مسلم لیگ ن کا پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ ہونیوالے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

صوبائی وزراء کا کہنا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں ساتھ دینے والوں تنہا نہیں چھوڑیں گے، ضمنی انتخابات والے حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی مقامی قیادت بھرپور تعاون کرے گی، جبکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ترین گروپ، علیم گروپ اور دیگر کے کسی امیدوار کے مقابل اپنا امیدوار کھڑا نہیں کریں گی

0 162

پنجاب کے 20 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کے تمام ڈی سیٹ ہونیوالے ارکان کو ضمنی انتخابات میں ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی حمزہ شہباز نے صوبائی وزراء عطاء اللہ تارڑ اور سردار اویس لغاری کو ضمنی انتخابات کی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ جبکہ وزیر اعلی کی ہدایت پر صوبائی وزراء ترین گروپ، علیم خان گروپ، اسد کھوکھر گروپ سے مشاورت کر رہے ہیں۔

ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے ترین گروپ، علیم خان گروپ اور دیگر ارکان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے۔ صوبائی وزراء کا کہنا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں ساتھ دینے والوں تنہا نہیں چھوڑیں گے، ضمنی انتخابات والے حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی مقامی قیادت بھرپور تعاون کرے گی، جبکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی ترین گروپ، علیم گروپ اور دیگر کے کسی امیدوار کے مقابل اپنا امیدوار کھڑا نہیں کریں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.