شیخ رشید نے بھتیجے راشد شفیق کو سیاسی جانشین مقرر کردیا
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ لاوارث آدمی ہوں، راشد شفیق کو اپنا بیٹا ڈیکلیئرکرتا ہوں، 9 مئی کے واقعات کی دونوں باپ بیٹا مذمت کرتے ہیں
راشد شفیق کے ہمراہ ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ میرا سیاسی فیصلہ ہی راشد شفیق کا سیاسی فیصلہ ہوگا اور راشد شفیق میرے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
میں دونوں نشستوں سے قلم دوات پرانتخاب لڑوں گا اور راشد شفیق اس کا حصہ ہے،خیال رہے کہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق این اے 60 سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔