آج45 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی،ترجمان پی آئی اے

0 100

قومی ائرلائن کا فضائی آپریشن 800 سے زائد پروازیں منسوخ ہونے کے بعد قومی ائرلائن کا فلائٹ آپریشن بہتری کی جانب گامزن ہو چکا ہے، جسکے مطابق آج آپریٹ کی جانے والی پروازوں میں بیشتر تعداد بین الاقوامی فلائٹس کی ہے ۔

آج چھوٹے سیکٹر کی پروازوں کی روانگی بھی ممکن بنائی جارہی ہے ۔ اندرون ملک کے دورافتادہ مقامات گلگت اور اسکردو کی پروازیں بھی آج آپریٹ کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں 8 دن کے بعد کراچی سے کوئٹہ کی پروازیں بھی آج بحال ہو رہی ہیں۔

قبل ازیں ایندھن اور مالی بحران کی وجہ سے پی آئی اے کی 800 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، جس سے قومی ائرلائن کو 10 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.